قصور: اوباش کی کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے بھٹہ سوہن دین میں بچے سے زیادتی کی کوشش بچے کے شور پر ملزم فرار ہو گیا۔ دس سالہ سلیمان اپنے گھر کی چھت پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی غر ض سے اوپر گیا تو ملزم رمضان موقع پاکر دیوار پھلانگ کر اس کے پاس آگیا اور اسے پتنگوں کا جھانسہ دیکر ورغلاء پھسلاء کر ملزم نے خود کو اور بچے کو برہنہ کرنا شروع کردیا بچے نے شور مچا دیا جس سے اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اسی دوران ملزم فرار ہوگیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔