• news

پی سی بی نے علیم ڈار کو آئی سی سی انٹرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد کردیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے علیم ڈار کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں نامزد کر دیا ہے۔ تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر رہنے والے علیم ڈار 54 سالہ احسن رضا کی جگہ بین الاقوامی پینل میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ترقی دے کر آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی پینل میں علیم کی تقرری کا مطلب ہے کہ وہ بشمول پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل فکسچر کیساتھ ساتھ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء جیسیآئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق بین الاقوامی پینل کے میچ آفیشلز صرف بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کرنے کے اہل ہیں۔اس پینل میں میچ آفیشلز کو آئی سی سی ممبران نامزد کرتے ہیں۔ علیم ڈار جنہیں 2004ء میں ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا تھا، عالمی ریکارڈ 439 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں جن میں 145 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 69 ٹی ٹونٹی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن