• news

عالمی ریسکیو کمیٹی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بہترین کردار ادا کیا: بلاول

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے عالمی ریسکیو کمیٹی کے صدر ڈیوڈ ملی بینڈ نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور عالمی ریسکیو کمیٹی کے درمیان صحت، تعلیم اور ترقی کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران خدمات قابل تحسین ہیں۔ عالمی ریسکیو کمیٹی نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے حوالے سے معاونت پر وزیر خارجہ اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن