جائیداد تنازعہ کیس، کیا اب کھڑکی، دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟ جسٹس فائز عیسیٰ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جائیداد تنازع سے متعلق کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائے کے بھی حقوق ہوتے ہیں، کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جائیداد تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کھڑکی اور دروازوں کے معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتے رہیں گے؟انہوں نے کہا کہ جب تک ذہن صاف نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل چلتے رہیں گے، دنیا میں دوست تبدیل کر سکتے ہیں ہمسائے اور رشتے دار نہیں بدل سکتے، جھگڑے کو ہوا دینے کے بجائے ختم کرنا چاہیے۔عدالت نے فریقین کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی۔