پاکستان میں شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ 16 سے 29 اپریل تک ممکن ہو گا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) شہاب ثاقب کی بارش دیکھی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ 16 سے 29 اپریل کے دوران ہر سال آسمان پر شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کیا جاتا ہے۔ شہاب ثاقب کی اس بارش کو Lyrids meteor shower کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 22 اپریل یعنی یوم کرہ ارض کے موقع پر شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ اپنے عروج پر ہو گا۔