• news

حکومتی دبائو قبول کیا نہ کریں گے، صدر کے بیان پر افسوس ہوا، ترجمان الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ صدر کے الیکشن کمشن پر حکومت کے دباؤ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق نہ ماضی میں حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔ صدر کے بیان پر افسوس اور تردید کرتے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمشن سے متعلق بیان سے کمشن اتفاق کرتا ہے۔ امید ہے  بھارتی الیکشن کمشن کی طرز پر پاکستانی الیکشن کمشن کو صاف و شفاف الیکشن کیلئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن