پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء مسلسل مہنگی، عوام کی قوت خرید 38فیصد کم ہوگئی: عالمی بنک
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک نے سالانہ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور عوام کی قوت خرید میں 38 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح 47.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سری لنکا کے بعد یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ سری لنکا میں اشیائے خوردو نوش میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔