• news

بھٹنڈا بیس پر دوسرے روز بھی فائرنگ‘ ایک اور بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی (این این آئی + نیٹ نیوز) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر بھٹنڈہ کے ملٹری بیس پر دوسرے روز بھی فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد 2 دن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ فوج کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا گزشتہ روز کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھٹنڈہ کے ملٹری سٹیشن میں 20 سالہ اہلکار کے سر پر گولی لگی اور اس کی سرکاری رائفل بھی قریب پڑی تھی۔ خون میں لت پت سپاہی کو .سپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ واقع. کے وقت دیگر اہلکار سو رہے تھے جو فائرنگ کی آواز سن کر جاگے۔ اہلکار کی ہلاکت پر بھارتی فوج بھی چپ سادھے ہوئے ہے۔ پہلے واقع. کی ایف آئی آر کے اندراج کے وقت فوج نے بتایا تھا کہ ایک عینی شاہد نے حملے کی جگہ کے قریب کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نامعلوم افراد کو دیکھا تھا۔ ایک کے پاس INSAS رائفل تھی جب کہ دوسرے کے ہاتھ میں کلہاڑی تھی۔ حملہ آور واردات کے بعد قریبی جنگلاتی علاقے کی طرف بھاگ گئے تھے۔ بھارتی فوج اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت‘ قابلیت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن