سرکاری و نجی ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کی نگرانی کیلئے ہاسپٹل ویسٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ
لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری محکمہ ماحولیات تحفظ ساجد محمد چوہان نے محکمہ ماحولیات تحفظ میں پی آئی ٹی بی بی کا وضع کردہ ہاسپٹل ویسٹ مانیٹرنگ سسٹم لانچ کر دیا۔ یہ نظام پنجاب بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے اکٹھا کئے جانیوالے فضلے کے ڈیٹا کی نگرانی کیلئے وضع کیا گیا ہے جبکہ سسٹم ہسپتال کے فضلے سے متعلق صوبائی مشاورتی کمیٹی‘ ڈویژنل اور ضلعی نگران کمیٹیوں کے اجلاس کے منٹس آف میٹنگز کو بھی مانیٹر کرے گا۔ سسٹم محکمہ ماحولیات تحفظ کیلئے براہ راست مانیٹرنگ میں مدد گار ثابت ہوگا اور روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع کی کارکردگی مانیٹرکی جاسکے گی۔