• news

ملک انتخابات کا متحمل نہیں، پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کااحترام کیا جائے:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نہائت افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کی ذاتی مفاد کی سیاست کی وجہ سے اس وقت ملک ایک نان ایشوز میں الجھ کررہ گیا ہے۔ جب ملک کے تمام اداروں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اس وقت ملکی حالات اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ ملک میں انتخابات کروائے جائیں۔تمام اداروں کی رائے کا احترام کیا جائے اور زبردستی کے انتخابات کروانے کا سلسلہ روکا جائے اور ایک ہی وقت میں انتخابات کروانے کے پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کااحترام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن