• news

صیہونی فوجیوں کو ظلم و ستم سے فوری طور پرروکا جائے: مفتی زوار حسین مہروی

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان تحصیل فیروزوالہ کے صدر پروفیسر مفتی زوار حسین مہروی نے اسرائیلی فوج کے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم اورقبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے پروفیسر مفتی زوار حسین مہروی نے فیروز والا میں آج یوم القدس منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اورجارحیت کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ اقوام عالم اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور قبلہ اول کی بے حرمتی کافوری نوٹس لے۔ صیہونی فوجیوں کو ظلم و ستم سے فوری طور پرروکا جائے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے او آئی سی اور عرب لیگ لائحہ عمل ترتیب دے  پروفیسر مفتی زوار حسین  مہروی نے کہا کہ دنیا بھرکی طرح پاکستان کے غیور عوام بھی قبلہ اول مسجداقصیٰ کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں مسلم امہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی کے لئے اپنا کردار ادا کرے حکومت پاکستان اسرائیل سے محبت کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اسرائیل کے وحشیانہ طرز عمل،نہتے فلسطینی بچوں اور ماؤں بہنوں بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے سلسلے کو رکوانے کیلئے بین الاقوامی فورم پر صدائے حق بلند کرے۔

ای پیپر-دی نیشن