کمشنر و ڈائریکٹر جنرل لاہور کی زیر صدارت اجلاس ، ریونیو،ریکوری اہداف کا جائزہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کی ریسورس جنریشن کے متعلق اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام شعبہ جات کے ریونیواورریکوری اہداف کے حصول کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے تمام شعبہ جات کے ریونیو ٹارگٹ کے اہداف کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ٹاو ن پلاننگ ونگ اور میٹرو پولیٹن کو کمرشلایزیشن فیس اور ریکوری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤ ن پلاننگ ونگ، ہاو سنگ اور دیگر شعبہ جات ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں اور ریکوری مہم تیز کریں۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی، ایل ڈی اے ایونیو اور ایل ڈی اے کی دیگر سوسائٹیوں میں ریونیو ٹارگٹ کے حصول کے اہداف کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ،ایڈیشنل ڈی جی ہاو سنگ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اینڈ ایجوکیشن، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ، چیف ٹاون پلانر، چیف انجینئر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔