افغان طالبان نے یونیورسٹیوں کو سائنسی‘ تحقیقی رسالے شائع کرنے کی اجازت دے دی
کابل (نیٹ نیوز) ملک میں پہلی بار متعدد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 7 بین الاقوامی سائنسی تحقیقی جرائد اور 26 قومی سائنسی تحقیقی جرائد شائع کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ نے بین الاقوامی اور قومی سائنسی تحقیقی جرائد کی اشاعت کا لائسنس حاصل کرنے والی یونیورسٹیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ پیشرفت ملک کی ترقی میں ایک موثر اقدام ہے جس سے یونیورسٹیوں کا معیار بلند اور ان اداروں میں سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔