• news

تفتیش کار خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے ذرائع کے قریب پہنچ گئے: جوبائیڈن

ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک + این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تفتیش کار انتہائی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنے والے ذرائع کے نزدیک ہیں۔ قومی سلامتی کے ادارے اور محکمہ انصاف قومی سلامتی کو پہنچنے والے نقصان اور اتحادیوں اور یوکرائن سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کا اندازہ لگانے کے لیے درجنوں خفیہ دستاویزات کے اجرا کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کچھ انتہائی حساس دستاویزات مبینہ طور پر یوکرائن کی فوجی صلاحیتوں اور ناکامیوں سمیت امریکی اتحادی بشمول اسرائیل، ترکیہ اور جنوبی کوریا سے متعلق معلومات پر مبنی ہیں۔ آئرلینڈ کے تین روزہ دورے پر گئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ دستاویزات لیک ہونے پر فکرمند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا آئرلینڈ آ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر آ گیا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن