فیروز والہ : تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘باپ ہلاک ‘بیٹی زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں باب ہلاک بیٹی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ الوہاب گارڈن کے رہائشی ارشد علی اپنی بیٹی لائبہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی ۔ ارشدموقع پر ہلاک اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔