• news

انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ کے انسپکٹر کی ترقی ‘پروموشن بیج لگانے کی تقریب

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او آفس کے انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ کے انسپکٹر کی اگلے رینک میں ترقی کے موقع پر پروموشن بیج لگانے کی تقریب کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میںہوئی۔ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ عمران کشور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور نے ترقی پانے والے انسپکٹر احمد رضا جعفری کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے اور پروموشن پر مبارکباد دی اور ان کے آئندہ پروفیشنل کیریئر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ عمران کشور نے کہا کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے کیونکہ اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔پولیس افسران اور اہلکار بروقت پروموشن کیلئے محکمانہ کورسز لازمی مکمل کریں اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن