• news

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 20ہزار 800کیوسک اور اخرج 20ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد14 ہزار 300کیوسک اور اخراج  14ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل آمد 22ہزار900کیوسک، اخراج 22 ہزار 900کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 20ہزار 200کیوسک اور اخراج  25ہزارکیوسک، چناب  میںمرالہ کے مقام پرآمد 12ہزار300کیوسک اور اخراج 4ہزار700کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 28ہزار 600کیوسک اور اخراج23 ہزار 600 کیوسک ، چشمہ25ہزار کیوسک اوراخراج 30ہزارکیوسک، تونسہ آمد 27ہزار 800کیوسک اور اخراج27ہزار 800 کیوسک ، گدو آمد 30ہزار کیوسک اور اخراج 30ہزار کیوسک، سکھر آمد 30ہزار600کیوسک اور اخراج 6ہزار 100کیوسک، کوٹری آمد 7ہزار 800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 1ہزار 800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجندآمد7ہزار 800کیوسک اور اخراج 3ہزار200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1436.08فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ   0.679ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1112.90فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.613ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.00فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125ملین ایکڑ فٹ رہا۔c

ای پیپر-دی نیشن