پاکستان ‘ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی600سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ
لاہور(نامہ نگار)سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچز کی سکیورٹی کیلئے 6 سوسے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کرے گی۔ہوٹل سے سٹیڈیم اور گردونواح کے تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی ہو گی۔پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں کے کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔سیف سٹیز اتھارٹی ترجمان کے مطابق سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ٹیکنیکل ٹیمیں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ میں فورس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دے رہی ہیں۔سنٹر سے 150سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سینئر پولیس کمان پی پی آئی سی تھری سے سکیورٹی کے عمل کی نگرانی کریگی۔