• news

عدلیہ نے پارلیمنٹ کو سائیڈ پر رکھ دیا‘ بجٹ بھی سپریم کورٹ پاس کرلے، رانا ثنا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو ایک سائیڈ پر رکھ دیا ہے، اب صوبائی اسمبلی میں الیکشن ہو بھی جائیں تو ا±س کا نتیجہ صفر ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا اس طرح کا الیکشن سب جماعتوں کو تسلیم ہے تو بسم اللّٰہ، ہم پارلیمنٹ کی قرارداد کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔ رانا ثنا نے کہا جب تک تمام سٹیک ہولڈر کا اتفاق نہ ہو الیکشن کا عمل بے سود ہوگا، فنڈز مل بھی جائیں تو یہ الیکشن کمشن کے پاس یا سپریم کورٹ کے پاس رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو ایک سائیڈ پر کردیا ہے، کل کو ملک کا بجٹ بھی سپریم کورٹ پاس کرلے، جس الیکشن میں فوج اور عدلیہ شامل نہ ہو کون شفاف سمجھے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہم غیر آئینی اور غیرجمہوری رویوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ایک چیف جسٹس ڈیم بنانے نکلے تھے پھر ڈیم بن جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا الیکشن میں ضروری فریق سیاسی جماعیتں ہیں، سب سے پہلے تو الیکشن پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہونا چاہیے، فساد کسی فتنے کا خواب ہے تو شاید وہ 14 مئی کو پورا ہوجائے گا۔ رانا ثنا نے کہا جو بینچ اب بنا ہے کیا کوئی بندہ ہے جس کو اعتراض نہ ہو؟
 رانا ثنا

ای پیپر-دی نیشن