پہلا ٹی ٹونٹی ‘پاکستان نے نیوزی لینڈکو88رنز سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں88رنز سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم آخری اوورمیں 182رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ محمد رضوان 8‘بابراعظم 9‘فخر زمان 47‘صائم ایوب47‘شاداب خان 5‘افتخار احمد صفر‘عماد وسیم 16‘فہیم اشرف 22‘شاہین آفریدی ایک ‘حارث رﺅف 11رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔میٹ ہنری نے تین ‘ایڈملنی ‘بین لسٹر نے دو دو ‘جیم نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ مہمان کیویز ٹیم 94رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ چاڈ بووز ایک ‘ول ینگ دو ‘ڈیرل مچل 11‘ٹام لیتھم20‘مارک چیپمین34‘جیمز نیشم 15‘ریچن رویندراایک ‘ایڈم ملنی3‘میٹ ہنری صفر‘بین لسٹر صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ حارث رﺅف نے4‘عماد وسیم نے 2‘شاہین شاہ آفریدی ‘زمان خان ‘فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ حارث رﺅف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔