سپیشل جج اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کی 27 اپریل تک ضمانت منظور کر لی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)چودھری پرویز الٰہی و دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن نے ایک نیا مقدمہ درج کیا جس پر چودھری پرویز الٰہی نے علی رضا سپیشل جج اینٹی کرپشن کے روبرو پیش ہوکر ضمانت کی درخواست کی اور اس پرچے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔ پرویز الٰہی کی طرف سے سینئر وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو درخواست کی کہ میرے م¶کل کے خلاف اینٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس پر جج علی رضا نے چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت 27 اپریل تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور پرویز الٰہی کو شامل تفیتش ہونے کا حکم دیا۔
ضمانت