عیدالفطر: پنجاب میں 5 خیبر پی کے میں 6 چھٹیاں ہونگی
لاہور پشاور (این این آئی+ نیٹ نیوز) پنجاب اور کے پی کے حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عیدالفطرکے موقع پر 5 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تعطیلات 21اپریل بروز جمعہ سے 25اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ 21 سے بدھ 26 اپریل تک تعطیلات دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔