• news

وزارت عظمیٰ آزادکشمیر کیلئے چودھری یاسین اپوزیشن کے متفقہ امیدوار نامزد 


مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے چودھری یاسین کو آزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری یاسین (ن) لیگ سمیت تمام اپوزیشن اتحاد کے بھی متفقہ امیدوار ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کا انتخاب کا شیڈول آج جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ چودھری یاسین پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر ہیں اور پیپلزپارٹی کی جانب سے چودھری یاسین کو وزارت عظمیٰ آزادکشمیر کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے چودھری رشید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف میں دھڑے بندی کے باعث قائد ایوان کے امیدوار کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ تحریک انصاف کی طرف سے خواجہ فاروق‘ دیوان چغتائی‘ اظہر صادق‘ چودھری رشید کے نام زیرغور ہیں۔
چودھری یاسین/ امیدوار نامزد

ای پیپر-دی نیشن