• news

ایل ڈی اے :غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن ، متعدد تعمیرات مسمار 


 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ڈیفنس روڈ اور ایل ڈی اے ایونیو میں آپریشن کر کے متعدد تعمیرات مسمار کر دیں۔ڈیفنس روڈ پر غیر قانونی تعمیر پر دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ اپارٹمنٹ کے نقشے پر تعمیر کی گئی غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ پٹرول پمپ پر بنائے گئے غیر قانونی پلرز مسمار کر دیئے گئے اورایل ڈی اے ایونیو ایف بلاک میں منظور شدہ پلان سے ہٹ کر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن