• news

انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کی مولانا رابع حسنی ندوی کی وفات پر تعزیت 


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیر مولانا عبدالرو¿ف مکی،مولانا حافظ ملک عبدالصمد،، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے عالم اسلام کی نامورعلمی وادبی شخصیت،دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنوءکے ناظم اورعالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی نائب صدر مولانا رابع حسنی ندوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولاناسید رابع حسنی ندوی زہد و تقویٰ،علم و عمل کے پیکر سچے عاشق رسول،محافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی درس و تدریس، تحریر وتصنیف اور اسلام کی اشاعت میں گذری مرحوم کا انٹر نیشنل ختم نبوت مو¿ومنٹ کے مرکزی قائدین کا خصوصی تعلق تھا۔ ان کی وفات سے عالم اسلام ایک نامورعلمی وادبی شخصیت اورجید عالم دین سے محروم ہوگیا ۔وہ مولانا رابع حسنی ندوی کے لواحقین و ورثاءاور دارالعلوم ندوةالعلماء لکھنوءکی انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن