• news

 کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاوا کا شاہدرہ سائٹ آفس کا دورہ 


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمدعلی رندھاوا نے شاہدرہ سائٹ آفس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شاہدرہ فلائی اوور سائٹ آفس میں منعقدہ رات گئے اجلاس میں شاہدرہ چوک فلائی اوورز اور امامیہ کالونی فلائی اوور کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی شیخوپورہ سرمد احمد، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر اسرار سعید اوراین ایچ اے، ایم سی ایل، نیسپاک اور ایل ڈی اے کے افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں ایل ڈی اے نے منصوبے کی تعمیر کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے اہم ترین داخلی و خارجی راستے پر منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسلہ حل ہو جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران شہریوں کی سہولت کو بھی ترجیحاً مدنظر رکھیں گے۔ اجلاس میں این ایچ اے اور ایل ڈی اے کے افسران نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن