• news

پولیسنگ چیلنجنگ کیر یئر‘نوجوان افسر آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو ترجیح دیں : آئی جی 

لاہور(نمائندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس سروس ایک ایسا کیرئیر ہے جس کا حصہ بننے والے افسران و اہلکار فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی سے بہترین کیرئیر گروتھ کےساتھ ساتھ دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ نوجوان پولیس افسران نے مستقبل میں فیلڈ ڈیوٹی کے دوران کمانڈنگ کردار ادا کرنا ہے لہذا پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوان افسران اپنی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق سے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری اپنا اولین مقصد بنائیں۔ کیرئیر کے آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ آپ مستقبل کے چیلنجنگ سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوسکیں۔ ماتحت سٹاف کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کامیاب کمانڈر کے طور پر ان سے بہترین پرفارمنس لیں۔ مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، جدید پولیسنگ کی مہارتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کریں۔ پولیسنگ چیلنجنگ کیرئیر ہے جس میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری آپ پر آئےگی لہذا بیواو¿ں، بزرگوں اور غریب و بے سہارا شہریوں کو انصاف کی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 50 ویں کامن میں شامل 14 اے ایس پیز سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ 50 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے 14 اے ایس پیز نے پنجاب پولیس میں جوائننگ دےدی جو نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ مکمل کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوان افسران کو اپنی ٹریننگ بھرپور توجہ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پنجاب پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے تمام اضلاع سے 50 فوکل پرسنز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت اور استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اورایسی ورکشاپ تفتیشی افسران کی غیر ملکی قوانین سے آگاہی اور مجرمان کی گرفتاری میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ تفتیشی افسران سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاوشوں میں مزید تیزی لائیں اور انٹر پول، ایف آئی اے اور متعلقہ ممالک کے ایمبیسی کےساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر سطح پر ٹریننگ ورکشاپس اور ریفریشر کورسز کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن