فیروز والہ : نوجوان پراسرار گولی لگنے سے زخمی
فیروز والہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی راوی ریان میں نوجوان اشتیاق احمد اپنے گھر میں پراسرار طور پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو مخدوش حالت کی بناءپر میو ہسپتال لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی۔