برطانیہ جانے کے اہل سینکڑوں افغان پاکستان میں پھنس گئے‘ بچے بھی شامل
اسلام آباد (این این آئی) برطانیہ جانے کے اہل سینکڑوں افغانیوں کا پاکستان میں پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی لائٹ ہاﺅس رپورٹس کے ساتھ مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے پناہ کے متلاشی جن میں خاص طورپر وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے افغانستان میں برطانوی افواج اور ان کے خاندانوں کے ساتھ خدمات انجام دیں‘ پھنسے ہوئے ہیں۔ برطانیہ نے نومبر میں پاکستان سے افغانوں کو نکالنے کیلئے رائل ایئرفورس کی خصوصی پروازیں بند کر دی تھیں۔ اگست 2021ءمیں طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا تو یہ لوگ جا نہ سکے اور پاکستان میں پھنس گئے۔ ان پھنسے ہوئے افراد میں سابق ترجمان‘ طبی عملے اور سفارت خانے کے ملازمین سمیت کم از کم 500 بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اب بھی کم از کم 4,600 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔