• news

 زیر تربیت اے ایس پیز کے وفدکا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 


لاہور(نمائندہ خصوصی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، پچاسویں کامن کے 14 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کو سیف سٹیز میں جدید پولیسنگ بارے بتایا گیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا،پولیس افسران کو ڈیجیٹل فرانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے تربیت دی گئی، افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے آگاہ کیا گیا۔اے ایس پیز نے 15ایمرجنسی کالزاور ان پر پولیس رسپانس کا عمل دیکھا، زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ،چیلنجز اور سکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی ڈی آئی جی کامران خان کا کہنا تھا کہ روایتی پولیسنگ کی بجائے دنیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے، نوجوان افسران ٹیکنالوجی کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں جس کا فورس کو فائدہ ہوگا، جرائم کی بیخ کنی اور مظلوم کا سہارا بننے کیلئے سروس کو عبادت سمجھنا ہوگا۔زیر تربیت افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف سٹی کا تربیتی دورہ جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن