• news

قومی سٹیک ہولڈرز کو ملکر ملکی استحکام کےلئے ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے : خالد مسعود 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ جب تک معاشرہ میں سماجی انصاف قائم نہیں ہوتا اس وقت تک عدالتی انصاف کی فراہمی محض ایک خواب ہی رہے گی کیونکہ معاشرتی برائیوں ،سماجی ناہمواریوں کے باعث آج ہماری اخلاقی اقدار کا جنازہ نکل چکا ہے امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر ہوتاجارہا ہے آج اداروں کاآمنے سامنے کھڑا ہونا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون نہےں ہے تمام قومی سٹیک ہولڈرز کو ملکر ملک کو معاشی،سیاسی بحرانوں سے نکلنے کیلئے اپناکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کی نامزدگی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر پی پی 140 کے امیدوار چودھری طارق محمود گجر، حافظ محمدنعیم ،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،حاجی محمدیعقو ب چاہل ،حافظ محمد آصف صدیق مغل، چودھری شکیل گجر‘حاجی وقار مرتضیٰ کمبوہ ‘ اعظم چوہدری ‘ عبدالرحمان مظہر و دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن