”نواز شریف جلد واپس آکر پاکستان کو بحرانوںسے نکالیں گے “
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے رہنما میاں ذیشان پرویز ،ملک پرویزاقبال ،شیخ عظیم جاوید ، حاجی یعقوب بگا،ملک اعجاز احمد، احمد خورشید ،میاں خالد عباس ، میاں تنویر احمد، ندیم یوسف ڈالو، اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض ،حاجی میاںعبدالرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف بہت جلد پاکستان آکر پاکستان کو مسائل اور بحرانوںکے بھنور سے نکالیں گے جتنا پیار نیازی کو ملا اگر یہی پیار نو از شرایف کو ملتا تو آج ملک کا نقشہ کچھ اور ہوتا وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کے دوران کیا ۔