نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی حدود میں نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی حدود میں محمد عامر کو نامعلوم نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،زخمی کو جسم کے پچھلے حصے میں چھرلے لگے ہیں پولیس مصروف کارروائی ہے۔