• news

تعلیم کو عام کئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے:محمد ارشد 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)معروف ماہر تعلیم ونجی کالج کے ڈائریکٹر محمد ارشد نے کہا کہ تعلیم کو عام کئے بغیر ہم کسی صورت بھی ترقی کی منازل کو طے نہیں کرسکتے مگر ہمیں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کے عمل پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہونگی موجودہ دور میں گورنمنٹ سیکٹر ، پرائیویٹ سکولز اور کالجز تو بہت زیادہ ہیں مگر آج طلباءوطالبات تعلیم پر توجہ تو مرکوز کئے ہوئے ہیں مگر تربیت کا فقدان ہے جو والدین سے لیکر اساتذہ تک لمحہ فکریہ ہے پنجاب کالجز میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے طلباءوطالبات کے والدین ،اساتذہ کرام ،وکلاء،تاجروں اور صحافیوں کے اعزازمیں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر عالم دین عثما ن مقبول نے رمضان کی برکات کے حوالہ سے خصوصی پیغام بھی دیا اس موقع پر زین العابدین ، صہیب اسلم سندھو، ذوالقرنین ڈوگر، سرشہباز خان ، سید علی عباس ، سیف الرحمن سیفی ، میاںانوارانجم ،طالب حسین سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن