امت مسلمہ کو یہودیوں اور ہندوﺅں کے خلاف اُٹھنا ہوگا: راﺅ اشرف خاں
کنگن پور (نامہ نگار) قبلہ اول میں داخل ہو کر یہودیوں کا مسلمان نمازیوں پر تشدد کرنا ، کشمیر میں مسلمانوں کی زرعی اراضی زبردستی ہندوﺅں کو دینا ، بھارت میں مساجد پر قبضے اور مسلمانوں پر تشدد کے آئے روز واقعات سے امت مسلمہ کو بیدا ر ہو کر اپنی طاقت کو اکٹھا کر کے اسرائیلیوں ،یہودیوں اور ہندوﺅں کے خلاف اُٹھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار راﺅ اشرف خاں نائب امیر جماعت اسلامی قصور نے جامعہ حجازیہ کنگن پور میں اجتماع ارکان اور بعد ازاں پیر سردار محمد اشفاق ڈوگر کے ڈیرہ پر خطاب کرتے کیا ۔ ان کے ہمراہ ملک نعیم حید ر ، امین فہیم ، عثمان غنی موجود تھے ۔