رانا محمداقبال خاں‘رانا محمد فیصل حیات کی عرفان علی میو کے والد کے انتقال پر تعزیت
بھوئے آصل (نامہ نگار)نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع قصور عرفان علی خاں میو کے والد وفات پا گئے تھے جن کی تعزیت کے لئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور لیسکو بورڈ آف ممبر رانا محمد فیصل حیات خاں نواحی گاو¿ں کانویں میں عرفان علی خاں میو کے گھر تشریف لائے اور ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔