• news

وفاقی وزیرسید نوید قمر سے چوہدری منظور احمد کی ملاقات


قصور (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر تجارت و کامرس سید نوید قمر سے چوہدری منظور احمد ممبر سنٹرل کمیٹی پیپلز پارٹی کی ملاقات میں قصور میں چیمبر آف کامرس اور سٹیٹ لائف کے زونل آفس کا آغاز جلد ممکن بنانے پر اتفاق‘ چوہدری منظور احمد نے صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے بتایا کہ وفاقی وزیر سید نوید قمر سے قصور کے مختلف پراجکٹس کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی ہے قصور پاکستان کا ایک بہت ہی اہم تجارتی اور صنعتی مرکز ہے۔ یہاں ابھی تک چیمبر آف کامرس نہیں ہے۔ یہاں چمڑے کی صنعت،کپڑے کے کارخانے،ٹینٹ بنانے والی صنعت اور دوسری سینکڑوں صنعتوں سے لیکر شوز بنانے والے ہزاروں کارخانے موجود ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو مزید بتایا کہ قصور میں سٹیٹ لائف کا زونل آفس نہےں ہے۔قصور زون کو تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے۔جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چوہدری منظور احمد نے وفاقی وزیر تجارت و کامرس کو قصور کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وفاقی وزیر تجارت و کامرس نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان دونوں کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن