انجمن شہریان نارنگ کے زیراہتمام کشمیروفلسطین کی حمایت مےں ریلی
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)انجمن شہریان نارنگ کے زیراہتمام حمایت مظلومین کشمیروفلسطین ریلی نکالی گئی جس میں تمام مسالک نے شرکت کی اس موقع پرچیئرمین انجمن شہریان سردار نعیم رضامان‘ سرپرست اعلیٰ سیٹھ سعید احمدفاروقی‘ چیف آرگنائزر حافظ عون الباری‘ ظہیرارشد مغل تنویر جعفری نے گفتگوکرتے کہا کہ کشمیراور فلسطین پر ہونےوالے بہیمانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قبلہ اول کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایاجائے یہودی لابی عالمی جنگ کو دعوت دے رہی ہے اسلام تمام مذاہب کااحترام کرتاہے دوسرے مذاہب کوبھی اسلام کااحترام کرنا چاہیے عالمی ادارے فلسطین پر یہودیوں کے ظلم وستم کا نوٹس لیں ۔