اتحادی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا :ظفراللہ ڈو گر
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) اتحادی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ طبقہ فکر کے لوگ تحریک انصاف کے اصولی مو¿قف کی تائید کر رہے ہیں ۔ملک میں لاقانونیت کا دوردورہ ہے یہاں تک کہ مہنگائی کی وجہ سے دکاندار طبقہ اور عوام دونوں پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماءسردار ظفراللہ ڈو گر نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔