• news

مسجد اقصیٰ ہمارقبلہ اول اسکے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جائےگی:طارق چودھری 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران ویجیٹیبل مارکیٹ کے صدر الحاج محمدطارق چودھری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارقبلہ اول ہے اس کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جائے گی قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری جارحیت سے دنیا بھر کے مسلمان تکلیف کا شکار ہیں عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی اور امت مسلمہ کا متحد نہ ہونا سب سے بڑا لمحہ فکریہ ہے فلسطین،برما، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر مقبوضہ ریاستوںمیں یہود وہنود کی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کی انتہا پر اوآئی سی ،اقوام متحدہ سمیت دیگر امن کے قیام کے دعویداروں کو خاموشی کا روزہ توڑنا ہو گا موجودہ حالات کے تناظر میں مذمتی بیانات اور قراردادوں سے فلسطین،کشمیر کبھی آزاد نہیں ہونگے القدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مذمتی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اس موقع پر حاجی میاں عبدالغفار،رانا زبیر احمد سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن