• news

ورلڈ کپ پر دو ٹوک موقف اپنائیں گے : نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر‘ فردافردا صحافیوں سے ملاقات کی ۔نجم سیٹھی نے صحافیوں کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔انہوںنے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ بارے قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے۔ پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے ضروری اقدامات لئے جارہے ہیں۔ کرکٹ کہ بحالی کیلئے کلبز سے لے کر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وقت آنے پرپاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن