انڈر 19کرکٹ ‘پاکستان وائٹس نے گرین کو 19رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 وائٹس اور پاکستان انڈر 19 گرینز کے مابین دوسرے پریکٹس میچ کا آج اختتام ہوگیا۔پاکستان انڈر 19 وائٹس نے پاکستان انڈر 19 گرینز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 گرینز نے کل پہلے روز مطلوبہ 40 اوورز میں 225 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنائے تھے۔جواب میں پاکستان انڈر 19 وائٹس نے ٹارگٹ 35 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان انڈر 19 وائٹس کی جانب سے اذان اویس نے 56، شازیب خان نے 53 اور محمد ابتسام نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم آج دوپہر میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔