شہباز حکومت کے منصوبے نہیں روکے۔الزامات سیاسی فائدہ کیلئے :ثاقب نثار
لاہور (خبر نگار) وزیراعظم کے منصوبے روکنے کے حوالے سے سابق چیف جسٹس پر الزام کے معاملہ پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے منصوبے روکنے کے الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔ شہباز شریف حکومت کے منصوبے کبھی نہیں روکے۔ میاں شہباز شریف کے الزامات سیاسی فائدہ کیلئے ہیں۔ شہباز شریف سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ گھسیٹیں۔ سیاسی معاملات سیاست کے میدان میں رکھیں۔
ثاقب نثار