• news

جنوبی وزیرستان میں آپریشن،جھڑپ 8دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

پشاور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوئے۔ شہداءمیں لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اﷲ شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے ضلع زرملان میں آپریشن کیا گیا۔ 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو جنوبی وزیرستان کے ضلع زرملان میں انٹیلی جنس پر مبنی لانس نائیک شعیب علی، رہائشی پاراچنار، ضلع کرم اور 22 سالہ سپاہی رفیع اللہ ساکن ضلع لکی مروت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہداءنے سوگواران میں بیواﺅں اور والدین کو غمگسارچھوڑا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔


جنوبی وزیرستان آپریشن

ای پیپر-دی نیشن