• news

لیکی دور کے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کی چیف جسٹس سے ملاقات

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔ سلمان اسلم بٹ نے ملاقات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بیمار تھا توچیف جسٹس نے میری صحت کا پوچھا۔ اسلام آباد آیا تو ان سے ملاقات کیلئے چلا گیا مجھے چیف جسٹس نے نہیں بلایا تھا میں خود ہی ملاقات کیلئے گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کے روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی ہے۔ میڈیا کی جانب سے جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی ہے تو سلمان اسلم بٹ نے پہلے کہا تھا کہ چیف صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کا پیغام بھیجا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب سلمان اسلم بٹ کا شریف برادران کے ساتھ قریبی تعلق بھی سمجھا جاتا ہے۔
سلمان بٹ

ای پیپر-دی نیشن