پاک فوج کچے میں جاری آپریشن میں حصہ لے گی،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آ پریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا۔ فوج کی خدمات کیلئے 24 اپریل تک توسیع کے ساتھ 5 مئی تک درخواست کی گئی ہے۔ آپریشن کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے فوج کی خدمات میں ٍتوسیع کا فیصلہ ہوگا۔ پنجاب حکومت نے مو¿قف اپنایا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ آپریشن میں آرمی ٹروپس‘ گاڑیوں اور آلات کی ضرورت ہوگی۔
کابینہ منظوری