پیٹرول 10،مٹی کا تیل 5.78 روپے مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد فی لٹر قیمت 272 روپے سے بڑھ کر282 ہوگئی۔انہوں نے کہا مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیرکسی ردوبدل کے برقرار ہیں۔