• news

الیکشن فنڈز: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج طلب،گورنر سٹیٹ بنک‘ وزیر قانون بریفنگ دیں گے

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آج صبح دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا،اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو پنجاب اور خیبر پی کے  کے انتخابات کے لیے رقم جاری کر نے کے احکامات کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا ،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چئیرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر 2میں میں ہو گا،کمیٹی کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیاہے، اجلاس میںوفاقی وزیر تجارت نوید قمر،آڈیٹر جنرل محمد اجمل گوندل،اٹارنی جنرل منظور عثمان اعوان کو خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن