ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی
اسلام آباد(نامہ نگار) ایل پی جی مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔سرکاری قیمت 229 روپے کلو کے بجائے ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے کلو پر پہنچ گئی۔پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 360 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔اوگرا نے اپریل کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کی تھی پیداواری کمپنیوں نے قیمت میں کمی کے بجائے مذید اضافہ کر دیا ۔