• news

حکومت سازی‘ پی ٹی آئی نے اسد قیصر‘ پرویز خٹک کو آزاد کشمیر بھیج دیا

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک کو بھیج دیا گیا۔ اسد قیصر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور پرویز خٹک کو آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے بھیجا گیا۔ ہمارے پاس اتحادیوں سمیت 32 ارکان ہیں، ہمارے ممبران کی وفاداریاں خریدنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے مینڈیٹ کو ہڑپ کرنے سے تحریک آزادی کشمیر متاثر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں آج محتاط ہو کر بول رہا ہوں، کل ہم کھل کر بولیں گے کہ کون ہمارے مینڈیٹ کو چرا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن